https://www.google.com/adsense/new/u/0/pub-5180289520538836/sites/detail/url=punjabupdatesnews4.blogspot.com Punjab update News Skip to main content

Posts

عمران خان — ایک نام، ایک جدوجہد، ایک سوال

 پاکستان کی سیاست میں کچھ نام ایسے ہوتے ہیں جو صرف سیاست دان نہیں رہتے بلکہ ایک دور کی پہچان بن جاتے ہیں۔ عمران خان بھی ایسا ہی ایک نام ہیں۔ ایک کرکٹر کی حیثیت سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے عمران خان نے 1992 میں پاکستان کو کرکٹ کا عالمی کپ جتوایا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی زندگی کا رخ سیاست کی طرف موڑا اور ایک ایسی سیاسی جماعت قائم کی جس نے پاکستان کے روایتی سیاسی منظرنامے کو بدل کر رکھ دیا۔ عمران خان کی سیاست کا سب سے نمایاں پہلو ان کا ’’تبدیلی‘‘ اور احتساب کا بیانیہ رہا۔ ان کے حامی انہیں ایک ایسے رہنما کے طور پر دیکھتے ہیں جو روایتی سیاسی نظام کو چیلنج کرنے کی کوشش کرتا رہا، جبکہ ان کے ناقدین ان کی سیاست اور حکومتی کارکردگی پر سخت سوالات بھی اٹھاتے رہے ہیں۔ 2018 میں عمران خان پاکستان کے وزیرِاعظم بنے۔ ان کی حکومت کے دوران معیشت، خارجہ پالیسی، ریاستِ مدینہ کے تصور اور احتساب جیسے موضوعات مسلسل قومی بحث کا حصہ رہے۔ 2022 میں ان کی حکومت ختم ہوئی، لیکن اس کے بعد عمران خان کی سیاسی مقبولیت ختم ہونے کے بجائے مزید ایک بڑے سیاسی تنازعے میں تبدیل ہوگئی۔ آج عمران خان کی کہانی...

عمران خان — ایک نام، ایک جدوجہد، ایک سوال

 پاکستان کی سیاست میں کچھ نام ایسے ہوتے ہیں جو صرف سیاست دان نہیں رہتے بلکہ ایک دور کی پہچان بن جاتے ہیں۔ عمران خان بھی ایسا ہی ایک نام ہیں۔ ایک کرکٹر کی حیثیت سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے عمران خان نے 1992 میں پاکستان کو کرکٹ کا عالمی کپ جتوایا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی زندگی کا رخ سیاست کی طرف موڑا اور ایک ایسی سیاسی جماعت قائم کی جس نے پاکستان کے روایتی سیاسی منظرنامے کو بدل کر رکھ دیا۔ عمران خان کی سیاست کا سب سے نمایاں پہلو ان کا ’’تبدیلی‘‘ اور احتساب کا بیانیہ رہا۔ ان کے حامی انہیں ایک ایسے رہنما کے طور پر دیکھتے ہیں جو روایتی سیاسی نظام کو چیلنج کرنے کی کوشش کرتا رہا، جبکہ ان کے ناقدین ان کی سیاست اور حکومتی کارکردگی پر سخت سوالات بھی اٹھاتے رہے ہیں۔ 2018 میں عمران خان پاکستان کے وزیرِاعظم بنے۔ ان کی حکومت کے دوران معیشت، خارجہ پالیسی، ریاستِ مدینہ کے تصور اور احتساب جیسے موضوعات مسلسل قومی بحث کا حصہ رہے۔ 2022 میں ان کی حکومت ختم ہوئی، لیکن اس کے بعد عمران خان کی سیاسی مقبولیت ختم ہونے کے بجائے مزید ایک بڑے سیاسی تنازعے میں تبدیل ہوگئی۔ آج عمران خان کی کہانی...

کیا سعودی ایئر لائن ’فلائی آ ڈیل‘ کے پاکستان آنے سے ٹکٹ سستے ہو جائیں گے؟

  سعودی ایئر لائن ’فلائی آ ڈیل‘ فروری 2025 سے پاکستان کے لیے اپنے آپریشنز کا آغاز کر رہی ہے۔ یہ 2021 میں سعودی عرب میں شروع ہونے والی ایک بجٹ اور سستی ایئر لائن ہے جس نے گذشتہ برس پاکستانی عازمین حج کے لیے بھی اپنی سروسز فراہم کی تھیں اور فی الحال بین الاقوامی سطح پر اس کے سعودی عرب کے علاوہ مختلف ممالک میں آپریشنز جاری ہیں۔ ’فلائی آ ڈیل‘ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ بین الاقوامی سطح پر اپنے آپریشنز کو بڑھانے کا ایک وسیع سلسلہ ہے اور یہ پاکستان اور جنوبی ایشیا کے لیے پہلی باقاعدہ سروس کی شروعات ہو گی۔ ای ئ ر لائن کی ویب سائٹ کے مطابق  تین فروری کو پہلی فلائٹ جدہ سے پاکستان کے کراچی ایئر پورٹ کے لیے مقامی وقت   رات دو بج کر 45 منٹ پر پرواز کرے گی۔ پاکستان میں سول ایوی ایشن کے ترجمان اور ڈائریکٹر ایوی ایشن سکیورٹی شاہد قادرنے بی بی سی کو تصدیق کی کہ ’فلائی آ ڈیل‘ کو پاکستانی حکام کی طرف سے اجازت نامہ مل چکا ہے اور وہ ہفتے میں دو دن کراچی اور دو دن لاہور سے  جدہ اور ریاض کے لیے اپنی سروسز فراہم کرے گی۔ انھوں نے بتایا کہ یہ نئی سروس اس بات کی علامت ہے...

پاکستان میں انٹرنیٹ میں سست روی کا ذمہ دار کون؟ تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

 پاکستان میں انٹرنیٹ میں سست روی کا ذمہ دار کون؟ تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی اسلام آباد: انٹرنیٹ میں سست روی کے حوالے سے تحقیقات مکمل کرلی گئیں ، جس میں مختلف مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ میں سست روی کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تحقیقات مکمل کرلیں۔ ٹیلی کام آپریٹرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف مسائل کی نشاندہی کی ہے ، تاہم پی ٹی اے نے تحقیقاتی رپورٹ وزارت آئی ٹی کو ارسال کردی ہ پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وی پی این کے بڑھتے استعمال نے بینڈوتھ پراضافی بوجھ ڈالا، انٹرنیٹ طلب کو پورا کرنے کیلئے بینڈوڈتھ کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ گذشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نےسوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں قطر کے قریب میرین کیبل میں خرابی کی اطلاع دی تھی۔ پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ قطر کے قریب اے اے ای ون کیبل پاکستان کو عالمی انٹرنیٹ ٹریفک سے جوڑتی ہے جو 7 زیر سمندر کیبلز میں سے ایک ہے اس میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ، براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

خالد خورشید مقدمے کی کارروائی -

 سکیورٹی اداروں کو دھمکیاں، عدالت نے سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو 34 سال قید کی سزا سنادی Threats to the security agencies, the court sentenced former Chief Minister Gilgit-Baltistan to 34 years in prison  گلگت کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وزیر اعلیٰ جی بی کے خلاف سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سابق وزیر اعلیٰ کو 34 سال قیدکی سزا سنائی، عدالت نے خالد خورشید پر 6 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ A case of threatening dire consequences against former Chief Minister GB was heard in the Anti-Terrorism Court of Gilgit. The court sentenced the former chief minister to 34 years in prison after being found guilty, the court also imposed a fine of 6 lakh rupees on Khalid Khurshid. عدالت نے آئی جی پولیس کو حکم دیا کہ مجرم کو گرفتار کرکے  جیل منتقل کیا جائے، اس کے علاوہ مجرم کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔ واضح رہےکہ سابق وزیراعلیٰ پر 26 مئی 2024 کو جلسے میں سکیورٹی اداروں کو سنگین نتائج کی دھمکی دینے کا الزام تھا۔اس ...

عجیب ایکشن والا‘ انڈین بولر جس کی قسمت ایک اتفاق نے بدل دیIndian bowler whose fate was changed by a coincidence

 انڈین کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ سب سے کم ٹیسٹ میچوں میں 200 وکٹیں لینے والے پہلے انڈین فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔ انھوں نے یہ کارنامہ اپنے 44 ویں میچ میں ٹریوس ہیڈ کی وکٹ لے کر انجام دیا ہے۔ Indian cricket team's fast bowler Jasprit Bumrah has become the first Indian fast bowler to take 200 wickets in the fewest Test matches. He has accomplished this feat in his 44th match by taking the wicket of Travis Head  سب سے کم ٹیسٹ میچوں میں 200 وکٹیں لینے کا ریکارڈ پاکستان کے سپنر یاسر شاہ کے نام ہے جنھوں نے 33 ٹیسٹ میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے جبکہ انڈیا کی جانب سے سپنر آر ایشون نے 37 ٹیسٹ میچوں میں 200 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ The record of taking 200 wickets in the least number of Test matches is in the name of Pakistan's spinner Yasir Shah, who has achieved this feat in 33 Test matches, while Indian spinner R Ashwin has taken 200 wickets in 37 Test matches. جہاں تک فاسٹ بولروں کے سب سے کم ٹیسٹ میں 200 وکٹ لینے کا سوال ہے تو وقار یونس اور ڈینس للی کے نام یہ ریکارڈ ہے جنھوں نے 3...

امریکی صدر کا حلف اٹھانے سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید دھچکا/

 نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 5 ملین ڈالر کا ہتک عزت کا کیس ہار گئے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 5 ملین ڈالر کا ہتک عزت کا کیس ہار گئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو ہتک عزت کے فیصلے کی اپیل پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،مین ہیٹن کی وفاقی عدالت نے ٹرمپ پر 5 ملین ڈالر جرمانہ عائد کر دیا۔ 1996میں امریکی صحافی خاتون نے ٹرمپ کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ کیا تھا،2022میں ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ان الزامات کو جھوٹ قرار دیا تھا۔ واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری 2025 کو امریکہ کے نئے صدر کا حلف اٹھانا ہے ، وہ دوسری مرتبہ امریکی صدارت کا حلف اٹھائینگے۔

محمد بن قاسم سندھ فتح کرنے کے بعد گئے تو گئے کہاں؟

  کہا جاتا ہے کہ سندھ کے حکمران راجہ ڈاہر کو جب اُموی سالار محمد بن قاسم کے ہاتھوں شکست ہو گئی تو اُن کی دو بیٹیوں سوریا اور پریمل کو محمد بن قاسم نے راجہ کی ہلاکت کے بعد خلیفہ ولید بن عبدالملک کے پاس دارالخلافہ بغداد روانہ کر دیا۔ خلیفہ ولید بن عبدالملک نے جب بڑی بیٹی سوریا سے خلوت کا ارادہ کیا تو سوریا نے چال چلی اور خلیفہ سے کہا کہ محمد بن قاسم پہلے ہی اُن کے ساتھ خلوت اختیار کر چکا ہے چنانچہ وہ اب خلیفہ کے شایانِ شان نہیں رہیں۔ غصے میں خلیفہ کو تحقیق کا ہوش نہیں رہا اور اُنھوں نے اسی وقت محمد بن قاسم کے نام پروانہ جاری کیا کہ وہ جہاں کہیں بھی ہیں خود کو کچی کھال میں سلوا کر دارالخلافہ کو واپس ہوں محمد بن قاسم نے ایسا ہی کیا اور دارالخلافہ کے راستے میں ہی دو دن بعد اُن کی موت ہو گئی۔ یہ کہانی کتاب فتح نامہ سندھ عرف چچ نامہ میں بیان کی گئی ہے۔ روایت کے مطابق اس کے بعد راجہ ڈاہر کی بیٹی کا ایک طویل خطاب ہے جس میں وہ محمد بن قاسم کی عادل حکمرانی کی گواہی دیتی ہیں مگر اُن کی ہلاکت کی سازش رچنے کو اپنے والد کا بدلہ قرار دیتی ہیں۔ اسی خطاب میں وہ محمد بن قاسم کے بارے میں بھی کہتی ہیں...

امریکہ نے دبائو ڈالا تو کیا پاکستان ٹرمپ کے سامنے جھک کر عمران کو رعایتیں دے

 امریکہ نے دبائو ڈالا تو کیا پاکستان ٹرمپ کے سامنے جھک کر عمران کو رعایتیں دے گا یا ڈٹ کر کھڑا ہو جائے گا؟ بلاول کا بیانیہ یہ بتا رہا ہے کہ ریاست دبائو کی صورت میں ڈٹ سکتی ہے خاموشی طوفان کا پیش خیمہ ہوتی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر امریکی فوجوں کی واپسی کے بعد پاکستان غیر متعلق ہو چکا تھا۔ امریکی تھنک ٹینکس کا خیال تھا کہ پاکستان قابل اصلاح نہیں اس کو اس کے حال پر چھوڑ دیا جائے، اس کا علاج صرف یہ ہے کہ یہ آکسیجن ٹینٹ میں رہے، نہ مرے نہ جیے، بس سانس لیتا رہے۔ معیشت کی رسی کس کر رکھی جائے تاکہ یہ خود ہی اپنی نیوکلیئر اور جہادی پالیسیوں سے توبہ تائب ہو جائے۔ جنرل باجوہ مغربی دنیا میں وقت گزار چکے تھے اس لئے انہوں نے اپنے دور میں مغربی دنیا کو ناراض کرنے والی پروچائنہ پالیسی کی رفتار کم کردی۔ جنرل باجوہ کے آنے سے پہلے پاکستان تیزی سے چینی کیمپ میں جا رہا تھا اور امریکہ کا خیال تھا کہ یہ برما کی طرح چینی کالونی یا سیٹلائٹ بننے جا رہا ہے چنانچہ باجوہ، عمران دور میں امریکی تحفظات دور کردیئے گئے، سی پیک پر توجہ اور ترجیح ختم کردی گئی اور امریکہ کے ساتھ معاملات میں بہتری آگئی لیکن امریکہ نے...

آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ کے دوران تماشائیوں کی تعداد کا 87 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

 میلبرن کرکٹ گراونڈ میں ہونے والے آسٹریلیا انڈیا ٹیسٹ میچ کے دوران تماشائیوں کا آل ٹائم نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔  آسٹریلیا اور انڈیا کے ٹیسٹ میچ کے دوران 5 دنوں میں 3 لاکھ 73 ہزار 691 تماشائی میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئے۔  اس سے قبل 1937 میں میلبرن کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جانے والا ٹیسٹ میچ 3 لاکھ 50 ہزار 34 تماشائیوں نے میچ دیکھا تھا اور آسٹریلیا انگلینڈ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں تماشائیوں کا ریکارڈ قائم ہوا تھا جبکہ آسٹریلیا نے یہ ٹیسٹ میچ ڈان بریڈ مین کی قیادت میں کھیلا تھا۔  اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں ایم سی جی میں پاک بھارت میچ میں 90 ہزار 293 تماشائی آئے تھے۔ واضح رہے کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ زیادہ تر آسٹریلیا میں مقبول ہے جو کرسمس کے بعد 26 دسمبر سے روایتی طور پر شروع ہوتا ہے جہاں میزبان ٹیم کا مہمان ٹیم سے تاریخی میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں مقابلہ ہوتا ہے۔

آسٹریلیا نے چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو بڑے مارجن سے ہرا دیا

 ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنی پہلی اننگز میں 474رنز بنائے جواب میں بھارتی ٹیم 369رنز پر آؤٹ ہوگئی اور105رنز کے خسارے میں چلی گئی۔ جبکہ آسٹریلوی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 234 رنز بنائے اور یوں بھارت کو جیت کے لیے 340 رنز کا ہدف ملا مگر بھارتی ٹیم صرف 155 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی اور یوں ٹیسٹ سیریز کا چوتھا میچ میزبان ٹیم نے 184 رنز سے اپنے نام کرلیا۔    بھارتی ٹیم کی جانب سے صرف 2 بیٹرز ہی ڈبل فیگر میں شامل ہو سکے، یشاسوی جیسوال 84 اور رشبھ پنت 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اس اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز اور اسکاٹ بولینڈ نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نتھن لائن نے 2 اور ٹریوس ہید، مچل اسٹارک نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی آسٹریلیا نے 2 اور بھارت نے ایک میچ اپنے نام کیا جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا اب سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری کو سڈنی میں شیڈول ہے

جنوبی کوریا کی تاریخ کا سب سے جان لیوا طیارہ حادثہ کیسے پیش آیا

 ’پر میں پھنسا پرندہ۔۔۔‘ جنوبی کوریا کی تاریخ کا سب سے جان لیوا طیارہ حادثہ کیسے پیش آیا اتوار کے روز جنوبی کوریا کے جنوب مغرب میں واقع موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائن کے مسافر طیارے کو ایک جان لیوا حادثہ پیش آیا جس میں 175 مسافر اور عملے کے چار ارکان سمیت 179 افراد ہلاک ہو گئے۔ تھائی لینڈ کے بینکاک ایئر پورٹ سے اڑان بھرنے والے جیجو ایئر کے بوئنگ 800-737 مسافر طیارے میں عملے کے چھ ارکان سمیت 181 افراد سوار تھے۔ حادثے میں صرف عملے کے دو اراکین، فلائٹ اٹینڈنٹ، ہی زندہ بچے ہیں جو کہ جہاز میں پیچھے کی جانب بیٹھے ہوئے تھے۔ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور طیارے کے دونوں بلیک باکس یعنی فلائیٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گئے ہیں۔ دوسری جانب ریسکیو حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حادثے کی وجہ خراب موسم اور جہاز سے پرندے کا ٹکرانا ہو سکتا ہے کیا واقعی کوئی پرندہ جہاز سے ٹکرایا تھا؟ جیجو ایئر جنوبی کوریا میں قدرے سستی ایئر لائن کے طور پر مشہور ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ بوئنگ 800-737 تھا۔ طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے موان انٹرنیشن...

انڈیا کے ڈیڑھ ارب لوگوں کو پاکستان اور بابر اعظم سے امیدیں

 عام طور پر ایسا دیکھا گیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا میچ کسی بھی ملک کی ٹیم کے ساتھ ہو زیادہ تر انڈین کرکٹ شائقین پاکستان کی مخالف ٹیم کی حمایت میں کھڑے نظر آتے ہیں۔ لیکن شاید پہلی بار ایسا دیکھا جا رہا ہے کہ انڈین کرکٹ فینز مجموعی طور پاکستان کی جیت کی دعائیں کر رہے ہیں۔ اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مزیدار تبصرے نظر آ رہے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے مایہ ناز سابق کرکٹر اے بی ڈیولیئرز نے اپنے ایک پروگرام میں کہا کہ 26 دسمبر سے دو ٹیسٹ میچ شروع ہوئے اور دونوں ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ ایک میں پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹیسٹ سنچورین پارک میں کھیل رہی ہے جبکہ دوسری جانب میلبورن میں انڈیا اور آسٹریلیا مدِمقابل ہیں۔ انڈیا کے لیے جتنی اپنی جیت اہمیت رکھتی ہے اتنی ہی پاکستان  دراصل یہ دعائیں پاکستانی ٹیم سے محبت یا بہی خواہی کا نتیجہ نہیں ہیں بلکہ یہ انڈین ٹیم کو ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل تک پہنچانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم اگر پاکستان کے خلاف ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سے ایک بھی میچ جیت جاتی ہے تو فائنل میں جگہ بنانے می...

آسٹریلوی میڈیا نے ویرات کوہلی کو مسخرہ قرار دے دیا

 آسٹریلوی میڈیا نے ویرات کوہلی کو مسخرہ قرار دے دیا جبکہ بھارتی میڈیا نے مسخرہ قرار دینا ویرات کوہلی کی بے عزتی کرنا کہا ہے۔ معاملہ کچھ یوں ہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا پہلا روز تھا اور آسٹریلیا کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 19 سالہ نوجوان بیٹر سیم کونسٹاس سے جان بوجھ کر ٹکرائیں اور اپنا کندھا انہیں مارا۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ سیم کونسٹاس کے بھارتی بولر جسپریت بمرا کے خلاف غیر معمولی شاٹس کوہلی سے برداشت نہ ہوئے۔ انہوں نے کونسٹاس کا اعتماد اور توجہ ہٹانے کے لیے نہ صرف ان پر جملے کسے بلکہ جان بوجھ کر ٹکرا ئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویرات کوہلی پر 20 فیصد میچ کا جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کی سزا دی۔ مگر آسٹریلوی میڈیا ویرات کوہلی کو دی جانے والی سزا سے خوش نہیں تھا اور آسٹریلوی میڈیا نے کم ازکم ایک میچ کی معطلی کا مطالبہ کیا تھا۔ جبکہ سابق آسٹریلوی کرکٹرز نے بھی ویرات کوہلی کو دی جانے والی سزا کو سخت قرار نہیں دیا۔ ایک آسٹریلوی اخبار نے مسخرہ کوہلی کی ہیڈ لائن لگائی ہے جبکہ ویرات کوہلی کے عمل پر اُنہیں بزدل اور رونے وال...

چکوال کے گاؤں ’گاہ‘ کا ’موہنا‘ جس کے بچپن کے دوست اُس کی راہ ہی تکتے رہ گئے

گاہ کے ’موہنا‘ نہ رہے۔۔۔ بڑ کے درخت کے نیچے گلی ڈنڈا، کنچے اور کبڈی کھیلتے اُن کے بچپن کے دوست ہی انھیں اس نام سے پکارتے تھے۔ ورنہ جب وہ سنہ 1932 میں برطانوی ہندوستان کے ضلع جہلم کے گاؤں میں کپڑے کے دکاندار گرُمکھ سنگھ اور اُن کی اہلیہ امرت کور کے ہاں پیدا ہوئے تو اُن کا نام منموہن سنگھ رکھا گیا تھا۔ اب یہ گاؤں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے 100 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ضلع چکوال کا حصہ ہے۔ جب سنہ 2004 میں منموہن سنگھ انڈیا کے وزیراعظم بنے اور اگلے دس سال اسی عہدے پر رہے اور کئی معاشی اصلاحات کیں، تو گویا شاہ ولی اور راجا محمد علی جیسے گاہ میں رہنے والے اُن کے کئی دوستوں کے لیے ان کے ساتھ گزرے دنوں کی یادیں امڈ آئی تھیں ۔ ماہر سماجیات جارج میتھیو اُسی سال (2004 میں) ’گاہ‘ گئے تھے۔ تب سماجی تنظیم پتن کے نمائندے کے طورپرڈاکٹرعبدالصبور جارج میتھیو کے ہمراہ تھے۔ مجھ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2004 میں سماجی تنظیم پتن نے انڈیا کے ادارے انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز(آئی ایس ایس) کے ساتھ مل کر کونسلرزکے لیے ایکسچینج پروگرام ترتیب دیے تھےجس میں ان کی قیادت میں پاکستانی وفد میں گا...

’نومبر سازش کے پیچھے سیاسی دہشتگردی کی سوچ تھی‘: پاکستانی فوج کے ترجمان کی پی ٹی آئی پر تنقید تفصیل

 نومبر سازش کے پیچھے سیاسی دہشتگردی کی سوچ تھی‘:  پاکستانی فوج کے ترجمان کی پی ٹی آئی پر تنقید پاکستانی فوج نے رواں برس نومبر میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے پُرتشدد احتجاج کو ’سیاسی دہشتگردی‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ احتجاج 2014 میں پارلیمنٹ اور دیگر سرکاری اداروں کی عمارتوں اور 9 مئی کے پُرتشدد واقعات ’منفی سیاست اور تشدد کا سلسلہ‘ ہے۔

رچرڈ گرینل کون ہیں؟

  گرینل ایک امریکی سفارت کار ہیں اور انھیں ڈونلڈ ٹرمپ کے کافی نزدیک سمجھا جاتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت کے دوران گرینل نے نیشنل انٹیلی جنس کے قائم مقام ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ نیشنل انٹیلی جنس کی تاریخ کے پہلے ہم جنس پرست ڈائریکٹر تھے۔ گرینل دنیا بھر میں ایل جی بی ٹی حقوق کے لیے آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر بننے سے قبل 2018 میں گرینل کو جرمنی میں امریکہ کے سفیر کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ انھوں نے 2019 سے 2021 تک سربیا اور کوسوو امن مذاکرات میں امریکی صدر کے خصوصی ایلچی کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ جارج ڈبلیو بش کے دورِ حکومت میں گرینل اقوام متحدہ میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان رہے۔ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ووٹنگ ممبر تھے۔ گرینل کی ویب سائٹ فکس کیلیفورنیا کے مطابق ایرانی حکومت کی جانب سے ’ہم جنس پرستی کو فروغ دینے‘ کے الزام میں ان کا نام پابندیوں کی فہرست میں شامل ہے۔ گرینل کو امریکہ کی قومی سلامتی کا سب سے بڑا اعزاز نیشنل سکیورٹی میڈل ملا تھا۔ انھیں کوسوو اور سربیا سے ملک کا اعلیٰ ترین میڈل آف آنر ملا ہے۔ روئٹرز کے مطابق پ...

عمران خان پر بھی ویسے ہی الزامات ہیں جیسے ٹرمپ پر لگائے گئے، میں چاہوں گا انھیں رہا کر دیا جائے: رچرڈ گرینل

 امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد مشیر رچرڈ گرینل سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں چاہوں گا کہ عمران حان جیل سے رہا کر دیے جائیں۔ ان پر ویسے ہیں الزامات ہیں جیسے ڈونلڈ ٹرمپ پر لگائے گئے۔ پاکستان میں حکومت کرنے والی سیاسی پارٹی نے ان پر کرپشن کے جھوٹے الزامات لگا کر انھیں جیل میں بند کر رکھا ہے۔‘ پاکستان کے میزائل پروگرام پر امریکہ کے خدشات کے حوالے سے منگل کے روز امریکہ میں نیوز میکس کو دیے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا آنے والی انتظامیہ میں ٹرمپ کے نامزد سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو جس امور پر کام کریں گے، یہ ان کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی ملک کے پاس نیوکلیئر ہتھیاروں کی صلاحیت اس بات کا تعین کرتی ہے کہ ہم ان سے کیسے نمٹیں گے اور پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جن کے پاس نیوکلیئر ہتھیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے پچھلے دورِ صدارت میں جب عمران خان وہاں کے حکمران تھے تو ہمارے پاکستان کے ساتھ زیادہ بہتر تعلقات تھے۔ عمران خان کو ’ٹرمپ جیسا لیڈر‘ کہنے والے رچرڈ گرینل جنھیں ٹرمپ نے صدارتی ایلچی نامزد کیا ان کا کہنا تھا کہ ’کیونکہ عمران...

محکمہ ٹرانسپورٹ کی چیک پوسٹس کے درجنوں ٹھیکے حاصل کرنے والے ایک کانسٹیبل کی کہانی۔ انکم ٹیکس حکام کو بھی علم نہیں تھا کہ آئندہ دنوں میں سامنے آنے والی تفصیلات اور ہاتھ لگنے والا خزانہ اتنا بڑا ہو گا۔

52 کلو سونا، 230 کلو چاندی اور کروڑوں کی نقدی: ایک کانسٹیبل سے ہونے والی برآمدگی جس پر انکم ٹیکس حکام بھی حیران ہیں گذشتہ ہفتے جب انڈین ریاست مدھیہ پردیش میں جب انکم ٹیکس حکام نے ایک سرکاری اہلکار سوربھ شرما اور اُن کے دوست چیتن سنگھ کے خلاف انکوائری کا آغاز کیا تو شاید انھیں علم نہیں تھا کہ آئندہ دنوں میں اس کیس سے متعلق سامنے آنے والی تفصیلات اور حکام کے ہاتھ لگنے والا خزانہ اتنا بڑا ہو گا۔ سرکاری حکام نے ایک آپریش کے دوران گذشتہ ہفتے ان دونوں دوستوں کے قبضے سے 52 کلو سونا، 230 کلو چاندی اور 17 کروڑ روپے نقد برآمد کیے ہیں۔ محکمہ انکم ٹیکس اِس وقت چیتن سے اس معاملے کی مزید تفتیش کر رہا ہے جبکہ مرکزی ملزم سوربھ مفرور ہیں اور اُن کی تلاش جاری ہے۔ سوربھ نے سنہ 2016 میں بطور کانسٹیبل مدھیہ پریش کے محکمہ ٹرانسپورٹ میں ملازمت حاصل کی تھی۔ قلیل عرصے میں کروڑوں روپے کے مالک بن جانے والے سوربھ کی زندگی کسی فلمی کہانی سے کم نہیں ہے۔ ڈرامائی چھاپہ اور کروڑوں کی برآمدگی 20 دسمبر (جمعرات) کی رات کو بھوپال کے ایک جنگل میں حکام کو ایک کار لاوارث حالت میں کھڑی ملی۔ محکمہ انکم ٹیکس کو اس کار کی موجودگ...

مقبولیت، قبولیت اور معقولیت

قبولیت اور مقبولیت دونوں کو مشورہ ہے کہ اب معقولیت کی رسی کو تھام لیں آپ دونوں ایک حقیقت ہیں مگر دو حقیقتیں لڑ پڑیں گی تو وحشت کا راج ہو گا، ناامیدی کی حکمرانی ہو گی اور مایوسی پھیلے گی۔ آج یہی صورتحال ہے۔ معقولیت سے ہی قومیں بنتی اور اسی سے چلتی ہیں اہلِ سیاست نے خلق خدا کو راستہ دکھانا ہوتا ہے اس لئے ان سے غیر معمولی ذہانت اوربے مثال دانش و معاملہ فہمی کی توقع کی جاتی ہے ۔ہم عامیوں کیلئے دو آنکھیں ہی نعمت ہیں، سیاست دان کی تین آنکھیں ہوں تبھی وہ مستقبل کے تیور پڑھ کر فیصلے کر سکتا ہے۔ دو آنکھیں تو صرف ارد گرد کے حالات دیکھ سکتی ہیں تیسری آنکھ جو دماغ میں ہوتی ہے وہ دور تک دیکھ سکنے کے قابل ہونی چاہئے۔ مقبولیت خدا کی دین ہے،قبولیت طاقت کا پر تو ہے مگر معقولیت وہ رویہ ہے جو حکمرانوں اور سیاست دانوں کو اپنانا چاہئے تاکہ ریاست کاسفر رواں دواں رہے،کہیں رائیگاں نہ چلاجائے۔ یہ عامی گزشتہ دوسال سے مقبولیت اور قبولیت میں دُوریوں کی طرف متوجہ کرتا رہا بدقسمتی سے دونوں فریقوں کو یہ باتیں پسند نہ آتی تھیں۔ پسند ناپسندکا حق تو ہر کسی کو حاصل ہے مگر راستہ صرف مصالحت اور مذاکرات ہی تھا، وہ ب...

ICC announces Champions Trophy 2025 schedule

  Champions Trophy Schedule: 19 February, Pakistan v New Zealand, Karachi, Pakistan 20 February, Bangladesh v India, Dubai 21 February, Afghanistan v South Africa, Karachi, Pakistan 22 February, Australia v England, Lahore, Pakistan 23 February, Pakistan v India, Dubai 24 February, Bangladesh v New Zealand, Rawalpindi, Pakistan 25 February, Australia v South Africa, Rawalpindi, Pakistan 26 February, Afghanistan v England, Lahore, Pakistan 27 February, Pakistan v Bangladesh, Rawalpindi, Pakistan 28 February, Afghanistan v Australia, Lahore, Pakistan 1 March, South Africa v England, Karachi, Pakistan 2 March, New Zealand v India, Dubai 4 March, Semi-final 1, Dubai 5 March, Semi-final 2, Lahore, Pakistan 9 March, Final, Lahore (unless India qualify, when it will be played in Dubai) 10 March, Reserve day *All matches will be day-night encounters