ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنی پہلی اننگز میں 474رنز بنائے جواب میں بھارتی ٹیم 369رنز پر آؤٹ ہوگئی اور105رنز کے خسارے میں چلی گئی۔
جبکہ آسٹریلوی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 234 رنز بنائے اور یوں بھارت کو جیت کے لیے 340 رنز کا ہدف ملا مگر بھارتی ٹیم صرف 155 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی اور یوں ٹیسٹ سیریز کا چوتھا میچ میزبان ٹیم نے 184 رنز سے اپنے نام کرلیا۔
بھارتی ٹیم کی جانب سے صرف 2 بیٹرز ہی ڈبل فیگر میں شامل ہو سکے، یشاسوی جیسوال 84 اور رشبھ پنت 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اس اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز اور اسکاٹ بولینڈ نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نتھن لائن نے 2 اور ٹریوس ہید، مچل اسٹارک نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی آسٹریلیا نے 2 اور بھارت نے ایک میچ اپنے نام کیا جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا اب سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری کو سڈنی میں شیڈول ہے

Comments
Post a Comment