سعودی ایئر لائن ’فلائی آ ڈیل‘ فروری 2025 سے پاکستان کے لیے اپنے آپریشنز کا آغاز کر رہی ہے۔ یہ 2021 میں سعودی عرب میں شروع ہونے والی ایک بجٹ اور سستی ایئر لائن ہے جس نے گذشتہ برس پاکستانی عازمین حج کے لیے بھی اپنی سروسز فراہم کی تھیں اور فی الحال بین الاقوامی سطح پر اس کے سعودی عرب کے علاوہ مختلف ممالک میں آپریشنز جاری ہیں۔ ’فلائی آ ڈیل‘ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ بین الاقوامی سطح پر اپنے آپریشنز کو بڑھانے کا ایک وسیع سلسلہ ہے اور یہ پاکستان اور جنوبی ایشیا کے لیے پہلی باقاعدہ سروس کی شروعات ہو گی۔ ای ئ ر لائن کی ویب سائٹ کے مطابق تین فروری کو پہلی فلائٹ جدہ سے پاکستان کے کراچی ایئر پورٹ کے لیے مقامی وقت رات دو بج کر 45 منٹ پر پرواز کرے گی۔ پاکستان میں سول ایوی ایشن کے ترجمان اور ڈائریکٹر ایوی ایشن سکیورٹی شاہد قادرنے بی بی سی کو تصدیق کی کہ ’فلائی آ ڈیل‘ کو پاکستانی حکام کی طرف سے اجازت نامہ مل چکا ہے اور وہ ہفتے میں دو دن کراچی اور دو دن لاہور سے جدہ اور ریاض کے لیے اپنی سروسز فراہم کرے گی۔ انھوں نے بتایا کہ یہ نئی سروس اس بات کی علامت ہے...
برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے مئیر لندن صادق خان کو بڑے اعزاز سے نواز دیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق صادق خان کو نائٹ کا انتہائی معتبر اور اہم اعزاز لندن کے عوام کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صادق خان رواں برس مسلسل تیسری مرتبہ لندن کے مئیر منتخب ہوئے تھے۔ نائٹ کا اعزاز ملنے سے اب صادق خان کے نام سے پہلے سر بھی لکھا
اعزاز ملنے پر میئر لندن صادق خان کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی کا پہلے سے ہی یہ ایک اعزاز تھا کہ وہ جس شہر سے پیار کرتا ہے اس کی خدمت کر رہا ہے، نائٹ کا اعزاز ملنے پر وہ بہت فخر محسوس کر رہے ہیں۔
.jpeg)
Comments
Post a Comment