سعودی ایئر لائن ’فلائی آ ڈیل‘ فروری 2025 سے پاکستان کے لیے اپنے آپریشنز کا آغاز کر رہی ہے۔ یہ 2021 میں سعودی عرب میں شروع ہونے والی ایک بجٹ اور سستی ایئر لائن ہے جس نے گذشتہ برس پاکستانی عازمین حج کے لیے بھی اپنی سروسز فراہم کی تھیں اور فی الحال بین الاقوامی سطح پر اس کے سعودی عرب کے علاوہ مختلف ممالک میں آپریشنز جاری ہیں۔ ’فلائی آ ڈیل‘ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ بین الاقوامی سطح پر اپنے آپریشنز کو بڑھانے کا ایک وسیع سلسلہ ہے اور یہ پاکستان اور جنوبی ایشیا کے لیے پہلی باقاعدہ سروس کی شروعات ہو گی۔ ای ئ ر لائن کی ویب سائٹ کے مطابق تین فروری کو پہلی فلائٹ جدہ سے پاکستان کے کراچی ایئر پورٹ کے لیے مقامی وقت رات دو بج کر 45 منٹ پر پرواز کرے گی۔ پاکستان میں سول ایوی ایشن کے ترجمان اور ڈائریکٹر ایوی ایشن سکیورٹی شاہد قادرنے بی بی سی کو تصدیق کی کہ ’فلائی آ ڈیل‘ کو پاکستانی حکام کی طرف سے اجازت نامہ مل چکا ہے اور وہ ہفتے میں دو دن کراچی اور دو دن لاہور سے جدہ اور ریاض کے لیے اپنی سروسز فراہم کرے گی۔ انھوں نے بتایا کہ یہ نئی سروس اس بات کی علامت ہے...
شائستہ لودھی حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان ندا یاسر نے شائستہ سے وزن کم کرنے کیلئے اچھی ڈائٹ کا سوال کیا۔ اس کے جواب میں شائستہ نے کہا کہ آپ نے یہ سمجھنا ہوگا کہ دنیا میں low sodium ، اور low fat milk جیسی کوئی چیز نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ’انسان کیلئے نمک کا استعمال ضروری ہے لیکن نمک کی مقدار اور نمک کا معیار معنی رکھتا ہے‘۔ شائستہ لودھی نے دعویٰ کیا کہ ایک چھوٹا سا اور آسان سا تجربہ آپ سب اپنے ساتھ کرسکتے ہیں، آج اپنا وزن کیجیے اور 3 دن کیلئے نمک کا استعمال چھوڑدیں، اگلے3 دن بعد آپ ایک سے ڈیڑھ کلو اپنا وزن کم پائیں گے ‘ ۔ ان کا کہنا تھا کہ ’کھانے کی ٹیبل سے سفید نمک کا استعمال بالکل ختم کردیں ، اس کے بجائے pink salt اور salt استعمال کریں ‘